سعودی فرمان روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں

منگل 1 ستمبر 2015 16:24

سعودی فرمان روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں

ریاض ۔ یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) سعودی عرب کے فرمان روا اورخادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہمشیرہ شہزادی نوف بنت عبدالعزیزانتقال کرگئیں۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نماز جنازہ امام ترکی بن عبدالعزیز مسجد میں بعدازنماز عصر ادا کی گئیں جس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف ،دیگر اعلی سعودی سول و فوجی حکام اورزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے نمازجنازہ پڑھائی۔بعدازاں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف سے لوگوں نے فاتحہ خوانی کی۔