انجلیناجولی کا شوہرکے ساتھ لندن مقیم ہونے کا ارادہ

منگل 1 ستمبر 2015 16:47

انجلیناجولی کا شوہرکے ساتھ لندن مقیم ہونے کا ارادہ

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء)ہالی وڈ اسٹار انجلینا جولی شوہر کیساتھ اب مستقل طور پر امریکا سے لندن رہائش اختیار کرنے کا پروگرام بنارہی ہیں۔ہالی وڈ میڈیا کے مطابق فلم اسٹار نے سوچا ہے کہ اب وہ مستقل طور پر لندن میں عالی شان فلیٹ خرید لیں۔

(جاری ہے)

اسی وجہ سے آجکل لندن میں رہائش گاہ ڈھونڈ رہی ہیں۔اداکارہ آخر کیوں لندن میں مستقل طور پر مقیم ہونا چاہتی ہیں اس بات کا بھی انکشاف ہو گیا ہے۔ خبروں کے مطابق انجلیناجولی کو لندن کے تفریحی مقامات کچھ زیادہ ہی پسند ہیں۔ ساتھ ہی ان کا ماننا یہ بھی ہے کہ لندن فلم پروڈکشن کے اعتبار سے خاصا سازگار ہے اس لیے بھی انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔