موبی لنک نے حجاج کرام کے لیے انٹرنیشنل رومنگ کی پیشکش متعارف کرادی

منگل 1 ستمبر 2015 17:32

موبی لنک نے حجاج کرام کے لیے انٹرنیشنل رومنگ کی پیشکش متعارف کرادی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) موبی لنک نے اُن پری پیڈ اور پوسٹ کسمٹرز کے لیے انٹرنیشنل رومنگ پیشکش کی سہولت متعارف کرادی ہے جو حج کی سعادت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔یہ پیشکش حجاج کرام کو پاکستان میں اپنے پیاروں کے ساتھ رابطے میں رہنے کا موقع فراہم کرتی ہے اور اُنہیں سعودی عربیہ کے زین نیٹ ورک کی معرفت انٹرنیشنل رومنگ استعمال کرنے پر 90%ڈسکاؤنٹ بھی ملتا ہے۔

اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے سبسکرائبر کو اپنے قریبی موبی لنک کسٹمر کیئر سینٹر ، فرنچائز یا صرف 111ڈائل کر کے انٹرنیشنل رومنگ کو فعال کرانا ہو گا۔موبی لنک رومنگ پیشکش ابتدائی طور پر اُن کسٹمرز کے لیے ہے جنہوں نے اپنے نمبر پر انٹرنیشنل رومنگ سروس فعال کروا رکھی ہے۔یہ پیشکش اب حجاج کرام کے لیے بھی دستیاب ہے اور 31اکتوبر، 2015ء تک کارآمد ہے۔

(جاری ہے)

حج رومنگ پیشکش کے بارے میں بات کرتے ہوئے موبی لنک کے ڈائریکٹر بزنس سروسز ڈویژن ، احتشام راؤنے کہا:’’موبی لنک مسلسل با سہولت اور جدید پیشکش کے ذریعے اپنے سبسکرائبرز کے ساتھ ایک مضبوط رشتے کی تخلیق کی اہمیت کو سمجھتا ہے جو سروس کے تجربے میں اضافہ کرتی ہیں اور زندگی کو مزید آرام دہ بناتی ہیں۔ حج کا یہ مبارک موقع ہر حاجی کے لیے ایک روحانی سفر ہے اوراپنی حج رومنگ پیشکش کے ذریعے ہم اپنی بہترین کوشش کی ہے کہ ان کے اس سفر میں اہل خانہ بھی ان کے ساتھ شریک رہیں۔

‘‘حج رومنگ پیشکش کے ذریعے، سبسکرائبرز پاکستان اور سعودی عربیہ کی حدود میں صرف0.25پیس فی سیکنڈکے حساب سے کال کر بھی سکتے اور وصول بھی کر سکتے ہیں۔یہ پیشکش موبی لنک کے کسٹمرز کو موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ اپنے روحانی تجربات میں اپنے اہل خانہ اور دوستوں کو بھی شریک کر سکیں اور یہ اس حقیقت کی بھی تصدیق ہے کہ موبی لنک نے اندورن ملک اور بیرون ملک دونوں جگہ اپنے کسٹمرز کے لیے ہمیشہ سہولت اور بے نقص سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔