نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ نومبر کے مہینے سوات میں منعقد ہوگی ، امجد خان

منگل 1 ستمبر 2015 17:40

نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ نومبر کے مہینے سوات میں منعقد ہوگی ، ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) صوبائی سیکرٹری خیبرپختونخوابیڈمنٹن ایسوسی ا یشن حاجی امجدخان نے کہاکہ پاکستان میں بیڈمنٹن اب مضبوط ہاتھوں میں آچکی ہے جس طرح پاکستان کی قومی فیڈریشن اورصوبائی ایسوسی ایشن دل جمی اورایمانداری سے کام کررہی ہیں انشاء اﷲ وہ دن دورنہیں کہ پاکستانی کھلاڑی ورلڈ رینکنگ میں نمایاں پوزیشن پرہونگے خیبرپختونخواسپورٹس رائیٹرز ایسوسی ایشن کے پروگرام سپورٹس فورم میں بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پرپشاور پریس کلب کے صدر سید بخار شاہ ، سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے صدر نادر خواجہ ، خیبریونین آف جنرنلسٹ کے سینئر نائب صد محمد نعیم ،سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر عظمت اﷲ ، نائب صدر غنی الرحمان سیکرٹری جنرل عاصم شیراز سمیت دیگر اہم شخصیات اور صحافی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سنیئرنائب صدرمیاں صداقت شاہ بھی موجودتھے سپورٹس فورم سے حاجی امجد خان ان کاکہناتھاکہ خیبرپختونخوابیڈمنٹن ایسوسی ایشن پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارجونیئروسنیئر مقابلوں میں فاتح بننے کاگراں قدراعزازاپنے نام کرچکی ہیں جس وقت ہم نے صوبے میں بیڈمنٹن کھیل کی بھاگ دوڑسبنھالی تھی اس وقت سب کچھ تباہ تھامگرہم نے اس وقت فیصلہ کیاکہ مزید وقت اورکھلاڑیوں کوتباہ کرنے کی بجائے ایمانداری سے کام کریں گے اﷲ نے ہمارے نیت اورارادے کی صداقت کاپوراپورامان رکھا اورہمیں نیشنل بینک ،رائٹ ٹوپلے کے بعدانٹرنیشنل بیڈمنٹن کمپنی یانکسyounx))کی گراں قدرسپانسرشپ نے بیڈمنٹن کھیل کوبلندی کی جانب گامزن کردیاہے یانکس کمپنی نے پاکستان بیڈمنٹن ایسوسی ایشن سے ایک زبردست معاہدہ کرلیاہے جس کی روا سے یانکس کمپنی ہرسال ہمارے 34کھلاڑیوں کو90ہزارورپے مالیت کے کٹس فراہم کریں گی پہلے مرحلے میں ملک بھر کے بہترین 34کھلاڑیوں کوکٹس فراہم کردیئے گئے ہیں کمپنی ہرسال ہمیں مزید 34کٹس فراہم کرے گی جوکہ دیگر کھلاڑیوں میں تقسیم کئے جائیں گے ۔

یانکس کمپنی سے معاہدے میں ہمارے فیڈریشن کے صدرمیاں افتخارحسین،ہمارے صوبے کے سنیئرنائب صدرمیاں صداقت شاہ کاکردارقابل تحسین رہاہے ۔یانکس کمپنی ہرسال کٹس کے علاوہ ہمارے کھلاڑیوں کوانٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت پرکٹس،ٹکٹ اوردیگرتعاون کے علاوہ کوچز،پانچ لاکھ روپے کی شٹل کاکس،میٹس،نیٹس اورغیرملکی کوچ بھی مہیاکریں گی ۔غرض یانکس کمپنی کی سپانسرشپ سے پاکستان بہت جلد انٹرنیشنل سرکٹ پرنمایاں ہوجا؂ئے گابھارت کی مثال بھی ہم سب سے کے سامنے ہے جب ان کامعاہدہ یانکس کمپنی سے نہیوہواتھا اس کاکوئی بھی کھلاڑی ورلڈ سطح موجودنہیں تھاآج بھارت کے کئی کھلاڑی ورلڈ رینکنگ میں موجود ہیں انشاء اﷲ ہمارے کئی ایک کھلاڑی بھی بہت جلد ورلڈ رینکنگ میں شامل ہوجائیں گے

متعلقہ عنوان :