Live Updates

عوام کو جب بھی ریلیف دیا جاتا ہے عمران خان دکھ محسوس کرتے ہیں،وفاقی حکومت خیبرپختونخوا حکومت کی طرح کنٹینر پر چڑھ کر نہیں ناچتی ، عوام کے دکھ درد میں شریک ہوتی ہے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کاعمران خان کے بیان پر ردعمل

منگل 1 ستمبر 2015 17:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عوام کو جب بھی ریلیف دیا جاتا ہے عمران خان دکھ محسوس کرتے ہیں،وفاقی حکومت خیبرپختونخوا حکومت کی طرح کنٹینر پر چڑھ کر نہیں ناچتی بلکہ عوام کے دکھ درد میں شریک ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت جب بھی عوام کو ریلیف دیتی ہے تو عمران خان برداشت نہیں کر پاتے، خان صاحب بتائیں کہ جب عوام کو ریلیف ملتا ہے تو آپ دکھی کیوں ہو جاتے ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا حکومت کی طرح کنٹینر پر چڑھ کر نہیں ناچتی بلکہ عوام کے دکھ درد میں شریک ہوتی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات