بھارت کے بعد بنگلہ دیش نے بھی پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا

muhammad ali محمد علی منگل 1 ستمبر 2015 19:43

بھارت کے بعد بنگلہ دیش نے بھی پاکستان کے ساتھ  سیریز کھیلنے سے انکار ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم ستمبر 2015 ء) بھارت کے بعد بنگلہ دیش نے بھی پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارت کے ساتھ دسمبر میں سیریز نہ ہونے کے باعث بنگلہ دیش کو سیریز کی پیشکش کی گئی۔

(جاری ہے)

تاہم بنگلہ دیش کی جانب سے کرکٹ سیریزکھیلنے سے صاف انکار کر دیا گیاہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جواز پیش کیا گیا ہے کہ بنگلہ دیش پریمئر لیگ کی وجہ سے سیریز نہیں کھیلی جاسکے گی۔پاکستان نے بنگلہ دیش کو دو ٹیسٹ میچز ،تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوینٹی میچ کی سریز کی پیشکش کی تھی لیکن بنگلہ دیش نے بھارت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سیریز سے صاف انکار کر دیاہے ۔

متعلقہ عنوان :