رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی راہیں جدا ہوگئیں

منگل 1 ستمبر 2015 19:45

رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی راہیں جدا ہوگئیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) رنبیر کپور اور کترینہ کیف بالی وڈ کا کامیاب سمجھا جانے والا جوڑا آج کل اختلافات کا شکار ہے،دونوں نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لی ہیں، گزشتہ روز دونوں بالی ووڈ اداکاروں نے انٹرویوزمیں ایک دوسرے سے متعلق پوچھے گئے سوالات کو نظر انداز کر دیا،ایک تقریب میں کترینہ کیف سے ان کی اور رنبیر کپور کی شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہو ں نے جواب دینے سے انکار کر دیا،دوسری جانب اداکار کترینہ کیف کے قریبی ساتھی نے دونوں کی جدائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج کل دونوں الگ تھلگ رہتے ہیں اور ان کا آپس میں کوئی رابطہ نہیں ہے،یہ خوبصورت جوڑوں کے راستے فی الحال جُدا ہیں تاہم وجوہات سامنے نہیں آئیں۔

(جاری ہے)

ر نبیر اور کترینہ نے ایک ساتھ بہت سی فلمیں کی ہیں جن میں سے کچھ یہ ہیں راجکمار سنتوشی کی 'عجب پریم کی غضب کہانی ' اور پرکاش جھا کی فلم راجنیتی شامل ہیں