ایشوریہ رائے نے عربی زبان سیکھنا شروع کردی

منگل 1 ستمبر 2015 19:52

ایشوریہ رائے نے عربی زبان سیکھنا شروع کردی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء ) بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے نے اپنی نئی فلم ”جذبہ“ کے لیے عربی زبان سیکھنا شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ اورسابق مس ورلڈ ایشوریا رائے کی نئی فلم جزبہ دیگر زبانوں میں بھی پیش کی جائے گی جس میں عربی زبان بھی شامل ہے، فلم کے ڈائریکٹر سنجے گپتا کا کہنا ہے کہ عرب ممالک بالی ووڈ سینما کی بڑی مارکیٹ ہے جس کے لیے فلم کی ڈبنگ عربی زبان میں بھی کی جائے گی جس کے لیے ایشوریہ رائے عربی سیکھیں گی جو ان کے لیے خاصا مشکل ہے لیکن انہوں نے بھی چیلنج قبول کر لیا ہے۔

دوسری جانب ایشوریا رائے کا کہنا ہے کہ کسی اور آواز میں ڈب کئے گئے مکالمے ان کی پرفارمنس کو خراب کر سکتے ہیں اوریہ فلم ان کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ وہ 3 سال بعد بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھ رہی ہیں اس لیے وہ اپنی ہی آواز میں ڈپنگ کرائیں گی۔