سیلفی کے جنونیوں کی انوکھے لباس میں سیلفیاں

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 1 ستمبر 2015 19:55

سیلفی کے جنونیوں کی انوکھے لباس میں سیلفیاں

تائیوان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1ستمبر۔2015ء)سیلفی ایک فن سے بھی زیادہ حیثیت اختیار کر گیاہے۔ اسے ایک جنون کہا جا سکتا ہے۔ جسے سیلفی کی “لت” لگ جاتی ہے، وہ پھر اس کے لیے نت نئے انداز ڈھونڈتا ہے۔بہت سے لوگ سیفی لیتے ہوئے ، آج کچھ الگ کرتے ہیں کے چکر میں، اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں مگر دوسرے اس سے سبق حاصل نہیں کرتے۔ سیلفی کے جنونیوں میں ایک اور پاگل پن تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

اسے ڈسپوزیبل فیشن کا نام دیا جا رہا ہے۔تائیوان اس معاملے میں سب سےآگے ہیں۔ وہاں شاپنگ بیگ کے لباس تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں، لباس سے زیادہ اس لباس میں لی ہوئی سیلفیاں زیادہ شہرت پا رہی ہیں۔ تائیوان کے مرد و خواتین دونوں ہی تیزی سے اس پاگل پن میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ مرد و خواتین بڑے سائز کا شاپنگ بیگ لے کر صرف اسے ہی پہنتے ہیں اور اس میں اپنی سیلفیاں بنوا بنوا کر خوش ہوتے ہیں۔تائیوانی شوشل میڈیا آج کل اس قسم کی تصویروں سے بھرا پڑا ہے۔