لاہور کے علاقے باٹا پور میں پولیس اور مبینہ دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ، 3 دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع

muhammad ali محمد علی منگل 1 ستمبر 2015 20:06

لاہور کے علاقے باٹا پور میں پولیس اور مبینہ دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ، ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم ستمبر 2015 ء) لاہور کے علاقے باٹا پور میں پولیس اور مبینہ دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے باٹا پور میں خفیہ اطلاعات کے موصول ہونے پر پولیس کی جانب سے کاروائی کر کے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کی کاروائی دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا جو تاحال جاری ہے۔ دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ کیا جارہا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ آخری اطلاعات تک اب تک 3 دہشت گرد ہلاک کیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :