ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قانون پرعدم عملدرآمد ہے، بچوں کے حقوق کے حوالے سے قوانین کا نفاذ یقینی بنایا جائے،قصور اور لاہور میں ہونیوالے واقعات انتہائی شرمناک ہیں، بچوں کے تحفظ میں ناکامی پر معافی مانگتے ہیں ، حکومت 2016کو بچوں کے بہترین مفاد کا سال قرار دے ، قوانین پرعملدر آمدکے جائزہ کیلئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے ، انسانی حقوق کے حوالے سے تمام بین الاقوامی قوانین سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پیش کرکے زیر بحث لائے جائیں
قائمقام صدر میاں رضا ربانی کا بچوں کے حقوق کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب
منگل 1 ستمبر 2015 20:22
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء ) قائمقام صدر میاں رضا ربانی نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ قانون پر عملدرآمد کرانا ہے ، ہمارے پاس قانون موجود ہے مگر صرف کتابوں کی حدتک ، مشترکہ مفادات کونسل کا خصوصی اجلاس بلا کر بچوں کے حقوق کے حوالے سے صوبوں میں بنائے گئے قوانین کو یکجا کر کے انکے نفاذ کو یقینی بنایا جائے تاکہ ایک جامع قانون کی حیثیت سے اس پر عمل درآمد ممکن ہو سکے ، قصور اور لاہور میں ہونیوالے واقعات انتہائی شرمناک ہیں ،مجھے اس میں کوئی عار محسوس نہیں ہوتی کہ میں ملک کے تمام بچوں سے معافی مانگوں ہم ان کو بچانے میں ناکام رہے ، حکومت 2016کو بچوں کے بہترین مفاد کا سال قرار دیا جائے ۔
وہ منگل کو یہاں پاکستان انسٹی ٹیوٹ برائے پارلیمانی خدمات میں بچوں کے حقوق کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ ایک مشترکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے جو کہ قوانین کے حوالے سے عمل درآمد اور کارکردگی کا جائزہ لے اور یہ پارلیمانی کمیٹی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو ہر تین ماہ بعد اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کرے تاکہ پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے ۔
قائمقام صدر نے یہ بھی کہا کہ انسانی حقوق کے حوالے سے تمام بین الاقوامی قوانین سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پیش کئے جائیں اور انہیں زیر بحث لایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین اور بین الاقوامی قوانین بچوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں ۔میاں رضا ربانی نے قصور اور لاہور میں ہونیوالے واقعات کو انتہائی شرمناک قرار دیا ۔انہوں نے اس موقع پر حکومت کو تجویز کیا کہ 2016کو بچوں کے بہترین مفاد کا سال قرار دیا جائے ۔ انہو ں نے کہا کہ 68سال گزرنے کے بعد ہم ایک ایسے چوراہے پر کھڑے ہیں جس میں سوائے ایک کے باقی تمام راستے تباہی کی طرف جاتے ہیں اورسوال اٹھایا کہ ہمیں اس پر بھی غور کرنا ہوگا کہ کیا ہم نے وفاق کو مضبوط بنانے کیلئے اپنی اصلاح کی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں قوانین پر ترجیحی بنیادوں پر عمل درآمد کرانے کیلئے آگے بڑھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ایک جاندار قوم ہیں اور ملک کے طو ل و عر ض میں ہونیوالے دہشت گردی کے دوران جس ہمت اور جوان مردی کا مظاہرہ قوم نے دیکھایا وہ اپنی مثال آپ ہے۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوے سینیٹر فرحت اﷲ بابر نے کہا کہ بچوں کے تفریحی پارکوں پر قبضہ مافیا کا راج ہے ۔ یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں قصور واقعے نے ہماری آنکھیں کھول دی ہیں ۔عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سابق سینیٹر افراسیاب خٹک نے کہا کہ ہم ہر واقعے پر مزمتی بیان دینے کے بعد چپ ہو جاتے ہیں ۔ ہمیں ایسا نہیں کرنا چاہیے فاٹا میں دہشتگردوں کے خلاف آ پریشن کے نتیجے میں سکول بند رہے بچوں کی تعلیم کا نقصان ہوا ۔ ان بچوں کے لیے ہم نے کیا کیا ہے ؟ بہت سے قوانین کا غلط استعمال ہو رہاہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گوجرانوالہ،سفاک چچا اور چچی کامبینہ طورپربچے پرڈنڈوں سے تشدد،7سالہ بچہ جاں بحق
-
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
پی آئی اے پرواز کی خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹوائیرپورٹ پر حراست میں لے لیاگیا
-
بھارت: سیاسی رہنما مختار انصاری کی موت فطری یا 'قتل'؟
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
اینٹی کرپشن عدالت نے پرویزالٰہی اورمحمد خان بھٹی کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 4اپریل کو طلب کرلیا
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.