الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹربیونل کوفیصلے تاخیر سے پہنچانے اورفرائض سے غفلت برتنے پر 2افسروں کو معطل کر دیا، تحقیقا ت شروع

منگل 1 ستمبر 2015 20:24

الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹربیونل کوفیصلے تاخیر سے پہنچانے اورفرائض سے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹربیونل کی مدت میں توسیع کے معاملے پر 2افسروں کوتین ماہ کیلئے معطل کر دیا اور ان کے خلاف تحقیقات شروع کردیں ،دونوں افسروں نے 23جون کے فیصلے کو مقررہ تاریخ تک متعلقہ اداروں تک نہیں پہنچایا۔

(جاری ہے)

منگل چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن ٹربیونل کی مدت میں توسیع کے معاملے پر ڈیوٹی میں کوتاہی برتنے والے دو افسران ڈپٹی ڈائریکٹر محمد سعید اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد رمضان کو تین ماہ کے لئے معطل کر کے دونوں کے خلاف انکوائری شروع کر دی ہے ۔

ا س سلسلے میں ڈی جی ایڈمن کو انکوائری افسر مقرر کردیا۔ دونوں افسران پر الزام ہے کہ الیکشن ٹربیونل کو توسیع نہ دینے کا فیصلہ 23جون کو ہو گیا تھا لیکن انہوں نے 23جون کے فیصلے کو 19اگست تک متعلقہ اداروں تک نہیں پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :