پاکستان پولیو کے مکمل خاتمہ کی راہ پر گامزن ہے ، پولیو پر قابو پانے میں رسائی کاکلیدی مسئلہ موثر طور پر حل کر لیا گیا ہے ، سکیورٹی کی حکمت عملی میں جدت لا کر اسے آپریشنل حکمت عملی کے مطابق بنایا گیا، حساس علاقوں میں بچوں کو پولیو کے قطرے بحفاظت پلانے تک رسائی حاصل کر لی گئی ہے
پولیو بارے وزیراعظم کی فوکل پرسن سینیٹر عائشہ رضا فا روق کی کینیڈین ہائی کمشنر ہیتھر کروڈون سے ملاقات میں گفتگو
منگل 1 ستمبر 2015 20:25
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء ) پولیو کے خاتمہ بارے وزیراعظم کی فوکل پرسن سینیٹر عائشہ رضا فا روق نے کینیڈین ہائی کمشنرکو یقین دلایا کہ پاکستان پولیو کے مکمل خاتمہ کی راہ پر گامزن ہے کیونکہ پولیو پر قابو پانے میں رسائی کا کلیدی مسئلہ بڑی رکاوٹ تھی جس کو فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے موثر طور پر حل کر لیا گیا ہے اور سکیورٹی کی حکمت عملی میں جدت لا کر اسے آپریشنل حکمت عملی کے مطابق بنایا گیا اور حساس علاقوں میں بچوں کو پولیو کے قطرے بحفاظت پلانے تک رسائی حاصل کر لی گئی ہے۔
وہ منگل کو یہاں وزیراعظم آفس میں پاکستان میں کینیڈا کی ہائی کمشنر ہیتھر کروڈون سے ملاقات میں گفتگو کررہی تھیں ۔جس کے دوران سینیٹر عائشہ رضا فاروق انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ کے پروگرام کو سب سے بڑا چیلنج عد م سیکورٹی اور رسائی نہ ہونے کا تھا۔(جاری ہے)
آپریشن ضرب عضب کی کامیابی اورمسلح افواج کے تعاون سے پولیو کے قطرے پلانے کے پروگرام پر عملدرآمد کیا گیا اور چیلنج قابو پا لیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ اب کوئی وجہ نہیں کہ ہم پولیو کے وائرس کا پھیلاؤ مکمل طور پر روکنے کا اپنا ہدف حاصل نہ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے قطرے پلانے والے کارکنوں کو حملوں کا ہدف بنائے جانے کے پس منظر میں پولیو کارکنوں کو فراہم کی جانے والی سیکورٹی کی دنیا بھر میں کہیں بھی کوئی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی طرف سے بہتر مانیٹرنگ اور رابطہ کاری سے مہم کی کوریج میں بہتری لائی گئی جس سے پولیو کے کیسز میں 82فیصد کمی ہوئی اور اب پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں کے ٹیسٹوں میں وائرس ختم ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 554ہائی رسک یونین کونسلوں میں پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ جانے والے بچوں کا پتہ چلانے کے لیے ڈیٹا سپورٹ مرکز قائم کرکے قطرے پلانے پر بھرپور توجہ دی گئی ۔عائشہ رضا فاروق نے کینیڈین حکومت کی معاونت اور تعاون کا اعتراف کیاکینیڈین حکومت نے سال2013-17تک پولیو پلس اقدام کے تحت یونیسیف کے ذریعے پاکستان کو امداد دی جو کہ پولیو کے قطرے پلانے کی کوریج ، رسائی اور موثر ویکسین سے پاکستان میں پو لیو کا خاتمہ چاہتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.