پاکستان کا ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق کے قتل میں ملوث ملزم محسن علی تک برطانوی پولیس کو رسائی دینے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی منگل 1 ستمبر 2015 20:37

پاکستان کا ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق کے قتل میں ملوث ملزم ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم ستمبر 2015 ء) پاکستان نے ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق کے قتل میں ملوث ملزم محسن علی تک برطانوی پولیس کو رسائی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق کے قتل کیس کے سلسلے میں برطانوی تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے پاکستان میں اس کیس کے سلسلے میں قائم جے آئی ٹی کے سربراہ سے ملاقات کی گئی۔ پاکستان کی جانب سے کیس کے اہم ملزم محسن علی تک برطانوی تحقیقاتی ٹیم کو رسائی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ برطانوی تحقیقاتی ٹیم محسن علی سے کیس کے سلسلے میں سوال جواب کرے گی۔