بھارت کے بعد بنگالی بھی اکڑ گئے ، دسمبر میں پاکستاان سے سیریز کھیلنے سے انکار کردیا

منگل 1 ستمبر 2015 20:55

بھارت کے بعد بنگالی بھی اکڑ گئے ، دسمبر میں پاکستاان سے سیریز کھیلنے ..

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) بھارت سے کرکٹ سیریز منسوخی کے بعد بنگلہ دیش بھی اکڑ گیا ، بنگلہ دیشی کر کٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ دسمبر میں کرکٹ سیریز کھیلنے سے انکارکر دیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارت کے ساتھ سیریز نہ ہونے کی وجہ سے بنگلہ دیش کو سیریز کی پیشکش کی گئی لیکن بنگلہ دیش نے کرکٹ کھیلنے سے صاف انکار کر دیاہے اور بہانہ بنایاہے کہ وہ بنگلہ دیش پریمئر لیگ کی وجہ سے سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔پاکستان نے بنگلہ دیش کو دو ٹیسٹ میچز ،تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوینٹی میچ کی سریز کی پیشکش کی تھی لیکن بنگلہ دیش نے بھارت والی پالیسی اپناتے ہوئے انکار کر دیاہے۔ `

متعلقہ عنوان :