عدالتی حکم پر بحال پی ایم ڈی سی کے سابق رجسٹرار ڈاکٹر احمد ندیم نے دوبارہ عہدے کا چارج سنبھال لیا

ڈاکٹر عاصم نے غیر قانونی احکامات نہ ماننے پرندیم اکبرکو عہدے سے ہٹاکر امجد پومی کوتعینات کردیا تھا رینجرز اور نیب نے ڈاکٹر امجد کے خلاف پی ایم ڈی سی میں میڈیکل کالج کی رجسٹریشن میں وسیع پیمانے پر گڑبڑ اور کروڑو ں روپے کی رشوت کی تحقیقات شروع کر دیں

منگل 1 ستمبر 2015 21:50

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء ) عدالت کے حکم پر بحال ہونے والے پی ایم ڈی سی کے سابق رجسٹرار ڈاکٹر احمد ندیم اکبر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا‘ ڈاکٹر ندیم کو پیپلز پارٹی کے رہنما سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے غیر قانونی احکامات نہ ماننے پر عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ ڈاکٹر امجد پومی کو رجسٹرار تعینات کیا تھا جس نے ڈاکٹر عاصم کی ایماء پر پی ایم ڈی سی میں میڈیکل کالج کی رجسٹریشن میں وسیع پیمانے پر گڑبڑ کر کے کروڑو ں روپے رشوت وصول کئے جس کی رینجرز اور نیب نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کے مطابق کراچی میں گرفتار ہونیوالے سابق مشیر برائے پٹرولیم و گیس ڈاکٹر عاصم حسین ماضی میں پی ایم ڈی سی کے سربراہ رہ چکے ہیں ، جنہوں نے اپنے احکامات سے ادارے میں مقرر کردہ دو سابق رجسٹرار ڈاکٹر راجہ امجد محمود پومی اور ڈاکٹر شائستہ فیصل کے ذریعے ڈاکٹریٹ کی جعلی ڈگریاں تقسیم کرنے اور نو سرباز افراد کو نجی میڈیکل کالجوں کے قیام کا لائسنس جاری کرنے کی گویا فیکٹری لگا رکھی تھی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کے احکامات پر ایسے افراد کو بھی ڈاکٹریٹ کی ڈگری جاری کردی گئیں جنہوں نے آرٹس کے مضامین کے ساتھ میٹرک پاس کیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق ملک میں ایسے درجنوں افراد کو کروڑوں روپے کے عوض نام نہاد میڈیکل کالج قائم کرنے کے لائسنس جاری کیے گئے جو ماضی میں طب کی تعلیم و تدریس کا کوئی تجربہ نہیں رکھتے تھے اور نہ ہی میڈیکل کالجوں کے لئے ان افردا نے جو عمارتیں حاصل کررکھی تھیں جن میں مطلوبہ لائبریری اور لیبارٹری کا کوئی انتظام نہیں تھا ۔

متعلقہ عنوان :