Live Updates

تحریک انصاف میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں: شاہد آفریدی

muhammad ali محمد علی منگل 1 ستمبر 2015 21:53

تحریک انصاف میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں: شاہد آفریدی

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم ستمبر 2015 ء) شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں شمولیت کا ان کاکوئی ارادہ نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے آفیشل پیج پر 30 منٹ کیلئے اپنے مداحوں کے ساتھ سوال جواب کے سیشن میں حصہ لیا۔ اس موقع پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ سوالوں کے شاہد آفریدی نے خوب دلچسپ جواب دیے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سےایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ان کا کائی ارادہ نہیں ہے۔ ایک مداح کی جانب سے شاہد آفریدی کو مشورہ دیا گیا کہ وہ کبھی کریز پر 30 منٹ کھڑے رہنے کی کوشش بھی کرلیا کریں جس پر بوم بوم محفوظ ہوئے بنا نہ رہ پائے۔ ایک ہندوستانی مداح کی جانب سے پوچھا گیا کہ آفریدی کی رائے میں بھارتی بلے بازوں یووراج سنگھ اور ورات کوہلی میں سب سے زیادہ خطرناک کون ہے؟ شاہد آفریدی نے اس کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود سے سے خطرناک ترین کھلاڑی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات