ریحام خان نے مالاکنڈ سے پوزیشن ہولڈر طالب علم فیصل شاہ کی کفالت کی ذمہ داری لے لی

muhammad ali محمد علی منگل 1 ستمبر 2015 22:11

ریحام خان نے مالاکنڈ سے پوزیشن ہولڈر طالب علم فیصل شاہ کی کفالت کی ذمہ ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم ستمبر 2015 ء) ریحام خان نے مالاکنڈ سے پوزیشن ہولڈر طالب علم فیصل شاہ کی کفالت کی ذمہ داری لے لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ کے رہائشی اور پوزیشن ہولڈر فیصل شاہ کی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان سے ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عمران خان اور ریحام خان کی جانب سے فیصل شاہ کو شاباش دیتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

اس موقع پر ریحام خان صاحبہ نے فیصل شاہ کے تعلیمی اخراجات خود اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے انہیں سالانہ 1 لاکھ 80 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔ یاد رہے کہ فیصل شاہ ایک چاٹ اور سموسہ فروش نوجوان ہیں جنہوں نے انتھک محنت کی بدولت مالاکنڈ کے میٹرک امتحانات میں پوزیشن حاصل کی ہے۔ فیصل شاہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے خواہاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :