جگن کاظم کیساتھ معاہدے اور معاوضے سے متعلق خبریں حقائق کے منافی ہیں، کسی بھی اینکر کو بہت زیادہ معاوضہ نہیں دیا جارہا

پی ٹی وی کے ذرائع کی مارننگ شو اینکر جگن کاظم کو بھاری معاوضے کی ادائیگی بارے خبروں کی تردید

منگل 1 ستمبر 2015 22:12

جگن کاظم کیساتھ معاہدے اور معاوضے سے متعلق خبریں حقائق کے منافی ہیں، ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء ) پاکستان ٹیلی ویژن کے ذرائع نے مارننگ شو کی خاتون اینکر جگن کاظم کے پی ٹی وی سے ہونیوالے معاہدے اور معاوضے کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی بعض خبروں کو غلط اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ کسی بھی اینکر کو بہت زیادہ معاوضہ نہیں دیا جارہا ۔

(جاری ہے)

منگل کو پی ٹی وی کے ذرائع نے کہا کہ لاہور سینٹر سے مارننگ شو کی میزبان جگن کاظم کا پیکج وہی ہے جو سابق سابق اینکر نور بخاری کو دیا جارہا تھا اور جگن کاظم کے پیکج کے حوالے سے میڈیا میں کی جانیوالی قیاس آرائیاں غلط اور بے بنیاد ہیں ، ان کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے