ڈائریکٹر فنانس عباسی شہید اسپتال سیاسی مخالفین کو انجکشن سے قتل کرواتا تھا: رپورٹ
فرید الدین خواتین ڈاکٹرز اور نرسوں کو بلیک میل اور حراساں کر کے زیادتی کا نشانہ بناتا تھا جو تعاون نہیں کرتیں انہیں تنخواہیں روکتا تھا
منگل 1 ستمبر 2015 22:23
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رینجرز کے ہاتھوں تین ماہ قبل گرفتار ہونے والے عباسی شہید اسپتال کراچی کے ڈائریکٹر فنانس فرید الدین کو 14دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم علاج یا ایمرجنسی میں آنے والے سیاسی مخالفین کو طبی سہولت فراہم کرنے کے بجائے زہریلے انجکشن لگوا کر قتل کرواتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز نے تین ماہ قبل عباسی شہید اسپتال پر چھاپہ مار کر ڈائریکٹر فنانس فریدالدین کو حراست میں لیا تھا۔ فرید الدین کومنگل کے روز سخت سیکورٹی میں رینجرز نے انسداد دہشت گردی کورٹ میں پیش کیا اور 90 دن کی تحویل کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم سے بھتہ خوری، قتل اور دہشت گردوں کی مدد کرنے کی تحقیقات کرنی ہے۔(جاری ہے)
عدالت نے ملزم کو 90 دن کے لیے رینجرز کے حوالے کیا تھا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم کی نشاندہی پر رضویہ تھانے کی حدود کھجی گراونڈ کے قبرستان سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا تھا جس کا مقدمہ رضویہ تھانے میں درج کر لیا گیا۔ 90 دن مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ملزم کو ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ رینجرزاور دیگر اداروں نے ملزم سے تفتیش کے بعد ایک ابتدائی تفتیشی رپورٹ بھی تیار کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے جعلی ڈگری کے ذریعے ملازمت حاصل کی ۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ علاج یا ایمرجنسی میں آنے والے سیاسی مخالفین کو طبی سہولت فراہم کرنے کے بجائے زہریلے انجکشن لگوا کر قتل کرواتا تھا۔ رپورٹ کے مطابق فرید الدین خواتین ڈاکٹرز اور نرسوں کو بلیک میل اور حراساں کر کے زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔ جو خواتین ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف تعاون نہیں کرتیں ملزم انکی تنخواہیں روک کر انھیں بلیک میل کرتا تھا۔ رضویہ پولیس ملزم کو ستمبر میں دوبارہ عدالت پیش کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.