رواں ہفتہ کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

منگل 1 ستمبر 2015 22:39

رواں ہفتہ کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے ..

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) رواں ہفتہ کے دوران سندھ اور بلوچستان سمیت ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم گلگت بلتستان اور پاراچنار میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پاراچنار میں 09 ملی میٹر، جبکہ سکردو میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ منگل کوملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں45 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سبی 42، نور پور تھل 41، شہید بینظیرآباد اور بھکر میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :