پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹر پر عائد کیا جانے والا ٹیکس دنیا میں سب سے زیادہ

muhammad ali محمد علی منگل 1 ستمبر 2015 23:17

پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹر پر عائد کیا جانے والا ٹیکس دنیا میں سب سے ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم ستمبر 2015 ء) پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹر پر عائد کیا جانے والا ٹیکس دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات پر ریکارڈ ظالمانہ ٹیکس کے ساتھ ساتھ ٹیلی کام سیکٹر پر عائد کیا جانے والا ٹیکس بھی دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پاکستان نے ترکی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں ٹیلی کام سیکٹر پر عائد کیا جانے والا ٹیکس دنیا میں سب سے زیادہ تھا۔ اس وقت پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹر پر عائد کیا جانے والا ٹیکس کل 53 فیصد ہے جبکہ ترکی میں اس شعبے میں عائد ٹیکس 50 فیصد ہے۔

متعلقہ عنوان :