چین : انسانیت ابھی ختم نہیں ہوئی، چینی باشندے نے کھڑکی میں سے لٹکتے ہوئے بچے کی جان بچا لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 ستمبر 2015 11:35

چین : انسانیت ابھی ختم نہیں ہوئی، چینی باشندے نے کھڑکی میں سے لٹکتے ..

چین (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 ستمبر 2015 ء) :دنیا بھر میں انسانیت اور انسانی جذبات سے بھرے متعدد واقعات دیکھنے میں آتے ہیں جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ دنیا میں ابھی انسانیت ختم نہیں ہوئی، ایسا ہی ایک منظر چائنہ میں دیکھنے کو ملا۔ چینی صوبے گوعانشی کے شہر ناننگ میں ایک چینی باشندے نے اڑھائی سالہ بچے کی جان بچا لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بچے کی ماں گھر سے باہر سبزی لینے نکلی جس دوران بچہ کھڑکی کے پاس آیا اور کھڑکی کی سل کھُلی ہونے کے باعث ایسے گرا کے بچے کا سر کھڑکی میں ہی اٹک گیا۔

یہ دیکھتے ہی ایک ہمسائے نے نہ آؤ دیکھا نہ تاؤ اور بچے کی جانب بچانے کے لیے کھڑکی پر چڑھ کر تب تک بچے کو تھامے رکھا جب تک گھر کے اندر سے کسی نے آ کر بچے کو پکڑ نہ لیا۔ اہل علاقہ نے چینی باشندے کو اپنی جان خطرے میں ڈال کر بچے کی جان بچانے پر خوب سراہا۔

متعلقہ عنوان :