پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر، دشمن ملک کا چپہ چپہ نشانے پر

بدھ 2 ستمبر 2015 11:38

پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر، دشمن ملک کا چپہ چپہ نشانے پر

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر2015ء) بیلسٹک اور کروز میزائل کی مکمل رینج نے پاکستان کو دشمن کے دفاع پر واضح برتری دلا دی۔ دشمن ملک کی سرزمین کا چپہ چپہ شیر جوانوں کے نشانے پر ہے۔ پاکستان نے 80ء کی دہائی کے آخر میں میزائل پروگرام کا آغاز کیا اور آج پاکستان کے پاس کم درمیانی فاصلے اور دور تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل موجود ہیں جو روایتی اور جوہری ہتھیار لے جانےاور اپنے ہدف کو سو فیصد درست نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

پاکستان کا شمار کروز میزائل بنانے والے چند ممالک میں بھی ہوتا ہے۔ پاکستان کی میزائل رینج میں حتف ون 70 کلومیٹر، حتف ٹو (ابدالی) 180 کلومیٹر، حتف تھری (غزنوی) 320 کلومیٹر، حتف فور (شاہین ون) ساڑھے 700 کلومیٹر، حتف فائیو (غوری ون) 1500 کلومیٹر، حتف فائیو اے (غوری) 2 ہزار کلومیڑ، حتف سکس (شاہین ٹو) 2 ہزار کلومیٹر اور شاہین تھری 2 ہزار 700 کلومیٹر تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

- فضاء سے زمین پر مار کرنے والے حتف آٹھ (رعد) میزائل 350 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ رعد میزائل کروز ٹیکنالوجی کا حامل سب سونک میزائل ہے۔ زمین سے زمین پر مار کرنے والا حتف 7 (بابر) ساڑھے تین سے کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے۔ پاکستان میزائل ٹیکنالوجی میں سب سے اہم نصر میزائل ہے۔ ملٹی ٹیوب لانچر کے ذریعے ایک وقت میں متعدد میزائل داغے جا سکتے ہیں۔ پاکستان نے تینوں مسلح افواج کے علیحدہ سے نیوکلئیر کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم تشکیل دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :