مانچسٹر یونائیٹڈ کے گول کیپر ڈیوڈ ڈہیا کو سائن کرنیکی ہر ممکن کوشش کی ، ریال میڈرڈ

بدھ 2 ستمبر 2015 11:39

مانچسٹر یونائیٹڈ کے گول کیپر ڈیوڈ ڈہیا کو سائن کرنیکی ہر ممکن کوشش ..

میڈرڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2ستمبر ۔2015ء ) ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ کا کہنا ہے کہ اس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کلب کے گول گیپر ڈیوڈ ڈہیا کو سائن کرنے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے سائن کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ۔ اپنے ایک بیان میں ریال میڈرڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کے کلب نے 29 سالہ ڈیوڈ کو دو کروڑ 90 لاکھ پاؤنڈ کے عوض سائن کرنا تھا جبکہ کیلور نیواس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کلب میں جانا تھا، تاہم مانچسٹر یونائیٹڈ نے اس کا جواب دینے میں آٹھ گھنٹے لگا دیے ، ادھر مانچسٹر یونائیٹڈ کا موقف ہے کہ اس نے ڈہیا کو سائن کرنے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے تمام دستاویزات فراہم کر دی تھیں ۔

ریال میڈرڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ نےڈیوڈ ڈہیا اور کیلور نواس کے تبادلے کے سلسلے میں مذاکرات کا آغاز پیر کو اس وقت کیا جب دونوں کلبوں نے ان حوالے سے رضا مندی ظاہر کی تھی ۔

(جاری ہے)

یہ تبادلہ سپین کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 13:39 تک ہونا تھا تاہم مانچسٹر یونائیٹڈ نے 21:43 پر جو دستاویزات فراہم کیں اس میں ڈہیا کی تفصیلات تو درج تھیں تاہم کیلور نیواس کے تبادلے کی تفصیلات موجود نہیں تھیں ۔

ریال میڈرڈ کا کہنا تھا کہ فیفا کے ٹرانسفر میچنگ سسٹم کے مطابق یہ معاہدہ مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجے تک ہو جانا چاہیے تھا، تاہم اسے دستاویزات 12:02 منٹ پر اس وقت موصول ہوئیں جب ٹی ایم ایس کا وقت ختم ہو چکا تھا ۔ دوسری جانب مانچسٹر یونائیٹڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے ڈہیا کے تبادلے سے متعلق دستاویزات ریال میڈرڈ کو بھجوا دی تھیں، تاہم وہ آئی ٹی کے مسائل کی وجہ سے ان دستاویزات کو ڈاؤن لوڈ نہ کر سکی ۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کے بیان کے مطابق ریال میڈرڈ نے ڈہیا کی رجسٹریشن کی دستاویزات سپین کے مقامی وقت کے مطابق وقت پر نہیں بھیجی تھیں ۔ واضح رہے کہ ڈہیا کا مانچسٹر یونائیٹڈ سے معاہدہ اگلے سال ختم ہو جائے گا اور وہ اس سال کوئی میچ نہیں کھیلے۔ جبکہ 28 سالہ کیلور نیواس مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے انکا کسیاس کو پورٹو کلب میں کھیلنے کی اجازت دیے جانے کے بعد اس کے اہم کھلاڑی ہیں۔