آسٹریلوی سائیکلسٹ مائیکل روجرز 11 سال بعد برانز میڈل کے حقدار ٹہرے

بدھ 2 ستمبر 2015 11:43

آسٹریلوی سائیکلسٹ مائیکل روجرز 11 سال بعد برانز میڈل کے حقدار ٹہرے

سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2ستمبر ۔2015ء ) آسٹریلوی سائیکلسٹ مائیکل روجرز کو 11 سال بعد ایتھنز اولمپکس 2004ء کے برانز میڈل سے نواز دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے مائیکل روجرز نے 2004ء کے ایتھنز اولمپکس کے دوران مردوں کی انفرادی ٹائم ٹرائل ریس میں چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ امریکہ کے ٹیلر ہملٹن اس ریس میں سونے کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے لیکن تین سال قبل امریکی رائیڈر پر ڈوپنگ کے الزامات ثابت ہونے پر ان سے گولڈ میڈل واپس لے لیا گیا جس کے بعد پوزیشنز کی تبدیلی کے باعث روجرز تیسری پوزیشن کے حق دار بن گئے ۔ ایونٹ کے انعقاد کے 11 سال بعد اولمپکس کمیٹی نے انہیں کانسی کے تمغے سے نواز دیا ہے ۔