سوزن رائس سے ملاقاتوں پر پاکستانی سول سوسائٹی کے نمائندوں کا اطمینان کا اظہار
بدھ 2 ستمبر 2015 11:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس نے گزشتہ اتوار اپنے دورہ پاکستان کے دوران ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت سے تفصیلی ملاقاتوں میں جہاں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورت حال اور دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں پر بات چیت کی۔وہیں اْنھوں نے سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ساتھ ایک ایک گول میز مذاکرے میں بھی شرکت کی۔
تعلیم کے شعبے میں کام کرنے والی سماجی کارکن اور چلڈرن گلوبل نیٹ ورک پاکستان کی بانی ڈائریکٹر مہناز عزیز بھی اْن شخصیات میں شامل تھیں جنہوں نے امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر سے ملاقات کی۔مہناز عزیز نے امریکی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سوزن رائس نے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے سماجی کارکنوں کی خدمات کو بہت سراہا۔(جاری ہے)
مہناز عزیز کا کہنا تھا کہ اس طرح کے رابطے دونوں ممالک کو قریب لانے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔
پاکستان کے ایک معروف گلوکار ہارون رشید بھی سوزن رائس سے ملاقات کرنے والے افراد میں شامل تھے، اْنھوں نے کہا کہ اس طرح کے مذاکرے بہت اہم ہیں۔میرے خیال میں ایسے مذاکرات بہت اہم ہیں ۔ یہ سوال پوچھا گیا تھا جتنے بھی ہم وہاں موجود تھے کہ امریکہ آپ کے لیے کیا کر سکتا ہے؟ ہماری گفتگو کا محور یہ تھا کہ تعلیم پر زیادہ توجہ اور دہشت گردی پر قابو پانا چاہئے۔اْنھوں نے کہا کہ امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر نے پاکستان کی سول سوسائٹی کے نمائندوں کی مختلف معاملات پر رائے کو بہت غور سے سنا۔سوزن رائس کا رویہ بہت مددگار تھا۔ آخر میں سوزن نے کہا کہ اس دورے میں میری جتنی بھی ملاقاتیں ہوئیں میں یہ کہوں گی کہ ان میں سے یہ ایک اہم ملاقات تھی۔پاکستان کا دورہ کرنے والے اعلیٰ امریکی عہدیدار عموماً اپنے قیام کے دوران سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں حالیہ برسوں میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے۔ امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر نے صدر براک اوباما کی طرف سے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کو دورہ امریکہ کی باضابطہ دعوت بھی دی۔وزیراعظم نواز شریف کی صدر اوباما سے 22 اکتوبر کو واشنگٹن میں ملاقات ہو گی جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بات چیت کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.