سلمان بٹ کے کرکٹ کھیلنے پر تاحیات پابندی عائد ہونی چاہیے،اعجاز بٹ
بدھ 2 ستمبر 2015 11:47
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اعجاز بٹ کا کہنا ہے کہ سپاٹ فکسنگ میں ملوث سابق کپتان سلمان بٹ کے کرکٹ کھیلنے پر تاحیات پابندی عائد ہونی چاہیے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث تینوں کرکٹر برطانیہ میں اپنی سزا بھگت چکے، لیکن پاکستان میں بھی انھیں سزا ملنی چاہیے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو سلمان بٹ کو کھیلنے کی کسی صورت بھی اجازت نہیں دینی چاہیے، جبکہ دیگر دو کرکٹروں پر چھ ماہ تک نظر رکھنی چاہیے کہ ان کا رویہ اور طرزِ عمل کیسا ہے۔
اعجاز بٹ نے کہا کہ اگر وہ اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ہوتے تو سلمان بٹ کو کبھی بھی دوبارہ نہ کھیلنے دیتے کیونکہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں وہی سب سے بڑے محرک تھے۔(جاری ہے)
محمد آصف کا قصور بھی کم نہیں تھا البتہ محمد عامر کو ان کی کم عمری کے سبب مبینہ طور پر سلمان بٹ نے دباوٴ ڈال کر ملوث کیا تھا۔اگر میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین ہوتا تو سلمان بٹ کو کبھی بھی دوبارہ نہ کھیلنے دیتا کیونکہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں وہی سب سے بڑے محرک تھے۔
اعجاز بٹ نے کہا کہ انھوں نے متعدد بار محمد عامر کو سمجھایا تھا کہ وہ انھیں تمام حقیقت سے آگاہ کر دیں اور اپنی غلطی کا اعتراف کر لیں لیکن وہ انکار کرتے رہے اور انھوں نے برطانوی خاتون وکیل کی بجائے اپنے کسی پاکستانی وکیل کی خدمات حاصل کرنے کو فوقیت دی۔اعجاز بٹ نے کہا کہ کرکٹروں کے ایجنٹ کے روپ میں کام کرنے والا مبینہ بک میکر مظہر مجید کافی عرصے سے پاکستانی کرکٹروں سے رابطے میں تھا اور جس کرکٹر سے بھی اس کے متعلق بات کی جاتی، یہی جواب ملتا کہ اسے سینیئر کرکٹروں نے مظہر مجید سے ملوایا تھا۔اعجاز بٹ نے کہا کہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سارا قصور پاکستانی کرکٹروں کا تھا اور بحیثیت چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ انھوں نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔اعجاز بٹ نے کہا کہ وہ آج بھی پاکستان کرکٹ بورڈ سے اس سکینڈل کے بارے میں اہم معلومات کا تبادلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.