شیر پاکستان ۔۔۔کراچی میں۔۔۔ جو دیکھے دیکھتا ہی رہ جائے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 ستمبر 2015 11:49

شیر پاکستان ۔۔۔کراچی میں۔۔۔ جو دیکھے دیکھتا ہی رہ جائے

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 ستمبر 2015 ء) : عید الاضحیٰ کے قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں مویشیوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے ہر بیو پاری اپنے مویشی کی شان میں تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے گاہک کو کسی طرح مویشی کی خریداری پر آمادہ کر ہی لیتا ہے. تاہم کوئی مویشی تو بیو پاری کے ساتھ ساتھ گاہک کی آنکھ کا بھی تارہ بن جاتے ہیں.

(جاری ہے)

ایسا ہی ایک مویشی کراچی کی مویشی منڈی میں بھی دیکھنے میں آیا ہے جس کا نام اس کے مالک نے ”شیر پاکستان“ رکھا ہے. شیر پاکستان روزانہ کی بنیاد پر دیسی گھی اور ایک من دانہ کھاتا ہے. اس کے علاوہ ”شیر پاکستان“ کے دودھ سے بھی تواضع کی جاتی ہے. شیر پاکستان کے مالک کا دعویٰ ہے کہ 35 من وزن رکھنے والے اس کے مقابلے کا کوئی بھی جانور کسی بھی مویشی منڈی میں موجود نہیں ہے

متعلقہ عنوان :