بھارت سے برابری کی سطح پر کرکٹ تعلقات رکھنا ہوں گے ، کامران اکمل

بدھ 2 ستمبر 2015 12:02

بھارت سے برابری کی سطح پر کرکٹ تعلقات رکھنا ہوں گے ، کامران اکمل

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2ستمبر ۔2015ء ) وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر کرکٹ تعلقات کا مشورہ دے دیا، انھوں نے کہا کہ پڑوسی ملک کی جانب سے دورے سے انکار پر پاکستان کو بھی ہر لیول پر اس کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے ۔ لاہورپریس کلب کے زیر اہتمام جاری میڈیا کپ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ بطور کرکٹر ان کی خواہش ہے کہ پاک بھارت سیریز ہونی چاہیے لیکن اسی کیساتھ وہ سیالکوٹ سیکٹر پربھارتی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتا ہیں اور ملکی عوام اپنی فوج اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ جارحیت کا آغاز ہمیشہ بھارت کی جانب سے ہوتا ہے، ہم اچھے ہمسایوں کی طرح رہنا چاہتے ہیں لیکن بھارت کو بھی اب سوچنا ہوگا کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اگر بھارت اب بھی نہیں کھیلنا چاہتا تو پھر پاکستان کو بھی آئی سی سی ایونٹس سمیت دیگر مقابلوں میں اس کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دینا چاہیے ۔ کامران اکمل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کا انعقاد پی سی بی کا اچھا اقدام ہے اس سے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کی کرکٹ کا معیار بھی بلند ہوگا، ایونٹ سے ملک میں کھیل کو فروغ حاصل ہونے کے ساتھ مقامی کرکٹرز کو بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا ۔

متعلقہ عنوان :