پاکستانی ٹیم آئندہ ماہ تائیوان میں ہونے والی ایشین بیس بال چیمپین شپ میں شرکت کرے گی

بدھ 2 ستمبر 2015 12:03

پاکستانی ٹیم آئندہ ماہ تائیوان میں ہونے والی ایشین بیس بال چیمپین شپ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء)پاکستانی ٹیم تائیوان میں آئندہ ماہ ہونے والی ایشین بیس بال چیمپین شپ میں شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید خاور شاہ نے بتایا کہ چیمپین شپ16 ستمبر میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان سمیت چین، انڈونیشیا، کوریا، تائیوان اور جاپان کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے اور انہیں کوچز جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایشین بیس بال چیمپین شپ 20 ستمبر تک جاری رہے گی۔