قومی ٹیم سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 6 ستمبر کو بنکاک روانہ ہوگی

بدھ 2 ستمبر 2015 12:07

قومی ٹیم سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 6 ستمبر کو بنکاک روانہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء)تین رکنی قومی ٹیم سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 6 ستمبر کو بنکاک روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ نے بتایا کہ چیمپئن شپ 7 سے 12 ستمبر تک بنکاک میں کھیلی جائے گی جس میں محمد آصف، محمد سجاد اور اسجد اقبال پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے تینوں کھلاڑی اپنے اپنے شہروں میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔