اداکارہ ثناء شخصیت کو نکھارنے میں مصروف

بدھ 2 ستمبر 2015 12:09

اداکارہ ثناء شخصیت کو نکھارنے میں مصروف

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) معروف فلم اسٹار ثناء آج کل اپنی شخصیت نکھارنے میں مصروف ہیں،، کہتی ہیں زبان کی مٹھاس لوگوں کے دل میں جگہ بناتی ہے، ساتھ ہی انہوں نے اپنی خوبصورتی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ بابا جی کا تعویز ان کا حسن نکھار رہا ہے۔

(جاری ہے)

فلم اسٹار ثناء کا انوکھا انداز ہے-نجی ٹی وی سے گفتگو میں خوبصورتی کا رازبتایا،صبح شام بابا جی کا تعویزپیتی ہیں-ثناء کی باتیں غضب کی ہیں، دلوں پر راج کرنے کو ترجیح دیتی ہیں-میٹھے بول دل میں جگہ بنا لیتے ہیں،جہاں لہجے میں مٹھاس ہے وہیں کچھ شکوے بھی،کہتی ہیں انتقامی سیاست کردیتی ہے لوگوں کو فلیڈ سے آوٹ،کراچی ان کا پسندیدہ شہر ہے،جبھی تو اس شہر کو مکمل طور پر آشیانہ بنالیا ہے۔