امریکی گلوکارہ ریحانہ پرفیوم کیساتھ مداحوں کو مہکانے آگئیں

گلوکارہ نے نیویارک کے شہر بروکلین میں اپنا ساتواں پرفیوم متعارف کروادیا

بدھ 2 ستمبر 2015 12:17

امریکی گلوکارہ ریحانہ پرفیوم کیساتھ مداحوں کو مہکانے آگئیں

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) امریکی گلوکارہ ریحانہ اپنے ساتویں پرفیوم کے ساتھ مداحوں کو مہکانے آ گئیں، پرفیوم کی لانچنگ تقریب نیویارک میں منعقد ہوئی،گلوکاری کے میدان میں تہلکہ مچانے کے ساتھ ساتھ ریحانہ اپنے مداحوں کو خوشبوؤں کا تحفہ دینے میں بھی پیش پیش،امریکی گلوکارہ ریحانہ نے نیویارک کے شہر بروکلین میں اپنا ساتواں پرفیوم متعارف کروادیا، ری ری پرفیوم کی لانچنگ تقریب میں گلوکارہ اپنے پرفیوم کی طرح خود بھی گلابی رنگ میں رنگی رہیں،تقریب میں جہاں مداح گلوکارہ کے تیار کردہ پرفیوم سے مہک اٹھے، وہاں مداحوں نے ریحانہ کا گانا گنگنا کر گلوکارہ کو چیئر اپ بھی کیا۔