ہالی ووڈ سپر ہٹ فلم ”دی میز رَنر“ کا سیکوئل بھی تیار ہوگیا

بدھ 2 ستمبر 2015 12:17

ہالی ووڈ سپر ہٹ فلم ”دی میز رَنر“ کا سیکوئل بھی تیار ہوگیا

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء)ہالی وڈ میں سال2014 کی سپر ہٹ فلم ’دی میز رَنر‘ کی کامیابی کے بعد اب اس کا سیکوئل بھی تیار ہوگیا ہے۔ اسی سلسلے میں سائنس فکشن، سسپنس، مسٹری، تھرل اور ڈرامہ سے بھرپور ہالی وڈ کی فلم ’میز رَنر دی اسکاچ ٹرائلز‘ کا نیا ٹریلر بھی ہوگیا ہے۔ ’دی اسکاچ ٹرائلز‘ نامی کتاب سے ماخوذ ہدایتکار ویس بال کی اس فلم میں ڈائلن او برائن، تھامس سینگسٹر، امل امین، کایا کوڈیلاریو اور جیکب لوف لینڈ اپنے سابقہ کرداروں میں ایک بار پھر سے اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

ایلن گولڈ اسمتھ، مارٹی بووین اور وِک گوڈفرے کی مشترکہ طور پر پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھوم رہی ہے، جس اس کے خاندان سے الگ کر کے نامعلوم مقام پر مشکل ترین ٹاسک کی انجام دہی کے لیے چن لِیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

دی میز رَنر میں دیوہیکل دیواروں والی بھول بھلیوں اور خطرناک بلاو?ں کا سامنا کرنے والا یہ نوجوان اور اس کے دیگر ساتھی اس فلم میں ایک اور خطرناک اْلجھن کو سلجھانے میں مصروف ہیں اور جان تک داؤ پر لگا دیتے ہیں۔ سائنس فکشن کا تڑکا لیے سسپنس اور تھرل سے بھرپور مناظر لیے، یہ فلم ٹوینٹیتھ سینچری فاکس کے تحت 18ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔