فلم”دی مارشین“ 25نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

بدھ 2 ستمبر 2015 12:22

فلم”دی مارشین“ 25نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء)ناول پر مبنی امریکن سائنس فکشن فلم”دی مارشین“25نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔سائنس فکشن فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ سنسنی سے بھرپور امریکن سائنس فکشن فلم ”دی مارشین“کا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رڈلے اسکاٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی خلائی سفر پر روانہ ہونے والے ایک خلاباز کے گرد گھومتی ہے جو مشکلات میں گرفتار ہوجاتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں اداکار میٹ ڈیمن،جیسیکا کیسٹین،کرسٹن وگ،جیف ڈینیلز،مائیکل پینا اور کیٹ مارا سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔مارک ہوفام اور سیمن کنبرگ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 20thسنچری فاکس کے بینر تلے 25نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔