رانی مکھر جی آئندہ سال جنوری میں ماں بن جائیں گی

بدھ 2 ستمبر 2015 12:28

رانی مکھر جی آئندہ سال جنوری میں ماں بن جائیں گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء)بولی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھر جی کے بارے میں پھیلی افواہوں نے آخر کارحقیقت کا روپ دھار لیا ہے۔زرائع کے مطابق اداکارہ کی نند نے اداکارہ کے حاملہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔واضح رہے رانی مکھرجی نے گزشتہ سال فلم ساز آدتی چوپڑہ کے ساتھ خاموشی سے شادی کر لی تھی۔زرائع کے مطابق اداکارہ آجکل اپنے شوہر کے ہمراہ لندن کے دورے پر ہیں۔

(جاری ہے)

37سالہ اداکارہ کے بارے میں پہلی بار حاملہ ہونے کا خدشہ اس وقت پیدا ہوا جب انھیں لندن میں واقع ایک عالیشان سپا سینٹر میں سپا لینے کے لئے جاتے دیکھا گیا۔ واضح رہے اداکارہ کی آخری فلم ’مردانی‘ تھی مذکورہ فلم کے بعد سے اداکارہ نے میڈیا سے کنارہ کشی اختیا ر کر لی ہے۔انکی نند اداکارہ جوتی مکھرجی نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ اداکارہ رانی کا آئندہ سال جنوری میں ماں بننے کا امکان ہے