انگلش اداکار ٹام ہارڈی نئی فلم میں جڑواں گینگسٹرز کا کردار نبھائیں گے

بدھ 2 ستمبر 2015 12:35

انگلش اداکار ٹام ہارڈی نئی فلم میں جڑواں گینگسٹرز کا کردار نبھائیں ..

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) ور سٹائل انگلش اداکار ٹام ہارڈی کے مداح تیار ہوجائیں کیونکہ وہ اپنی نئی فلم میں جڑواں گینگسٹرز کا کردار تنہا نبھاتے نظر آئیں گے۔تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلم ”لیجنڈ“ آئندہ مہینے امریکی سنیما گھروں کا رخ کرے گی۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی جرائم کی دنیا پر راج کرنے والے ریجی اور رونالڈ کے گرد گھومتی ہے جو پچاس کی دہائی میں لندن کے شہریوں کے لیے خوف اور دہشت کی علامت تھے۔ ٹام ہارڈی نے فلم کا مرکزی کردار کمال خوب صورتی سے نبھایا ہے۔ساتھی اداکاروں میں ایمیلی براوننگ اور ٹیرون ایگرٹون شامل ہیں۔ ٹام ہارڈی کے چاہنے والوں کو ماردھاڑ اور سپنس سے بھرپور اس فلم کودیکھنے کے لیے دو اکتوبر کا انتظار کرنا ہوگا۔