مالٹا کے ساحل سمندر پر ثقافتی فیسٹیول کا آغاز ہو گیا

بدھ 2 ستمبر 2015 12:43

مالٹا کے ساحل سمندر پر ثقافتی فیسٹیول کا آغاز ہو گیا

مالٹا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) مالٹا میں ساحل سمندر پر ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جہاں سمندر میں غوطہ لگانے اور نشانے بازی کے مقابلے ہوئے۔

(جاری ہے)

معتدل آب و ہوا کے باعث سیاحوں میں مقبول ملک مالٹا میں ہوا رنگا رنگ فیسٹیول، جہاں شریک ہونے والے افراد نے کیا خوب ہلہ گلہ،گریس لگے دس میٹر لمبے پول پر بھاگتے ہوئے سمندر میں چھلانگ لگانے کے دوران کافی لوگ لڑکھڑائے بھی ، گرے بھی اور غوطے لگانے میں بھی کامیاب ہوئے، فیسٹیول کے دوران کئی نشانہ بازوں نے اپنی مہارت کا کیا ایسا مظاہرہ کہ حاضرین دنگ رہ گئے،،فیسٹیول میں آنے والے افراد سجی کشتیوں اور ماحول کی رنگینی دیکھ کافی محظوظ ہوئے۔