ملک کے بیشتر علاقوں میں رواں ہفتہ موسم گرم اور خشک رہے گا

بدھ 2 ستمبر 2015 13:04

اسلام ّباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) سندھ، بلوچستان سمیت ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں رواں ہفتہ کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔آئندہ دو روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم ہزارہ ڈویڑن اور کشمیر میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)


گزشتہروز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم گلگت بلتستان اور پاراچنار میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پاراچنار میں 09 ملی میٹر، جبکہ سکردو میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گرم ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں45 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سبی 42، نور پور تھل 41، شہید بینظیرآباد اور بھکر میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :