ایف بی آ ر کا ودہولڈنگ ایجنٹس سے ریکوری کے لیے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ

بدھ 2 ستمبر 2015 13:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ودہولڈنگ ایجنٹس کی جانب سے ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی کرکے قومی خزانے میں جمع نہ کروانے والوں سے ریکوری کے لیے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے اس کے علاوہ وزارت خزانہ نے ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن لمیٹڈکے نادہندگان اور ان کے ذمہ بقایاجات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں نادہندگان سے وصولی کیلئے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔

(جاری ہے)

مزید برآں ایس ای سی پی نے قراردیا ہے کہ مسابقتی کمیشن کو دائرکردہ کیسوں میں 3فیصد فیس ادائیگی کرے۔