عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں10ڈالر کا اضافہ

بدھ 2 ستمبر 2015 13:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء)عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں10ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اورفی اونس سونے کی قیمت1142 ڈالر ہو گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں350روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد کراچی، حیدرآباد،لاہور،ملتان ،فیصل آباد، اسلام آباد،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت45ہزار950روپے سے بڑھ کر 46ہزار 300 روپے ہوگئی، اسی طرح300روپے کے اضافے سے 10گرام سونے کی قیمت39ہزار685روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت640روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔