اسلام آباد ہائی کورٹ ، مغوی حماد داندن اور اس کے کزن کی بازیابی کیلئے دائر درخواست نمٹا دی

بدھ 2 ستمبر 2015 13:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مغوی حماد داندن اور اس کے کزن کی بازیابی کیلئے دائر کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بینچ نے کیس کی سماعت کی درخواست گزار کے وکلاء راجہ حنیف خان عباسی اور مرزا شہزاد اکبر نے پیش ہوکر عدالت کو بتایا کہ حماد داندن اور اس کا کزن بازیاب ہوکر پانچ اگست کو اپنے اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے ہیں انہیں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں قید رکھا تھا بعد ازاں عدالت نے تیسرے مغوی عمر عبداللہ کے اہلخانہ کو الگ سے ایک درخواست دائر کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔

واضح رہے کے حماد داندن اور اس کے کزن کو نامعلوم افراد نے بیس جون کی رات نماز تروایح کے بعد اغواء کرلیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :