سی ڈی اے کے دو یونین راہنماؤں کو ترقی دے دی گئی
بدھ 2 ستمبر 2015 13:15
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کے دو یونین راہنماؤں کو چیئرمین کی منظوری کے بعد ترقی دے دی گئی ہے ۔ دونوں راہنماؤں حاجی مشتاق اور راجہ نور الہیٰ نے سیاسی سرگرمیوں کے باعث اپنی ترقی لینے سے انکار کر رکھا تھا لیکن اب دونوں راہنما دو ماہ بعد ریٹائر ہو رہے ہیں۔اس لئے یونین نے چیئرمین معروف افضل کے ذریعے ان دونوں راہنماؤں کو گزٹیڈ آفیسر کے طور پر ترقی دلوائی ہے ۔
حاجی مشتاق جو کہ سی ڈی اے یونین کے جنرل سیکرٹری کے طور پر کام کرتے رہے ہیں اور وہ آئندہ ماہ اکتوبر میں ریٹائر ہونے والے ہیں ۔انہیں دو ماہ پہلے ترقی دی گئی جبکہ یونین کی قیادت نے معاملے کو توازن میں رکھنے کے لئے مسلسل چار بار جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لئے الیکشن ہارنے والے راجہ نورالہیٰ کو بھی اسی طرح ترقی دلوائی ہے ۔(جاری ہے)
ان دونوں کو 2008 سے ترقی اور واجبات کی ادائیگی کا حکم دیا گیا ہے ۔
راجہ نورالہیٰ چودھری یاسین گروپ کے بدترین مخالف سمجھے جاتے ہیں لیکن چودھری یاسین نے اپنے دست راست حاجی مشتاق کی طرح انہیں بھی واجبات اور ترقی دلوائی ہے ۔دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ دونوں راہنما اپنی ترقی سے انکار کرتے رہے ہیں اور سی ڈی اے رولز کے تحت انہیں ترقی نہیں دی جا سکتی تھی مگر چیئرمین سی ڈی اے نے یونین کی وجہ سے اپنی قانونی رائے کو محفوظ رکھا ۔ یونین راہنما چودھری یاسین نے اس حوالے سے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں لیڈر ترقی کا حق رکھتے تھے حق حقدار کو ملنا چاہئے چاہے وہ مخالف ہی کیوں نہ ہو ۔دونوں کی اے سی آر نہیں لکھی گئی تھی اس لئے دونوں کو ترقی دے دی گئی ہے اور ان کے واجبات بھی ملیں ۔ اپنی تمام زندگی ورکروں کے لئے وقف کرنے والوں کے لئے یہ ترقی کوئی اہمیت نہیں رکھتی ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.