بھا رت کا جنگی جنو ن

بدھ 2 ستمبر 2015 13:22

بھا رت کا جنگی جنو ن

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء)بھارت نے رو س سے مذید 48ایم آئی 17وی فائیو ہیلی کاپٹروں کی خریداری اورزمین سے فضا تک مار کرنے والے میزائل آکاش کی تیاری کی منظوری دیدی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطا بق وزارت دفاع نے ہیلی کاپٹروں کی خریداری اور میزائل کی تیاری کی منظوری دی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارت تقریبا ایک ارب دس کروڑ ڈالر مالیت کے 48ایم آئی 17وی فائیو ہیلی کاپٹرروس سے خریدے گا جبکہ آکاش میزائل کی تیاری پر چارارب 79کروڑ روپے سے زائد لاگت آئیگی۔

بھارت فرانس سے رافیل لڑاکہ جیٹ طیاروں کی خریداری میں بھی دلچسپی رکھتا ہے ۔ڈیفنس ایکوزیشن کونسل نے جو وزارت دفاع کے اہم فیصلے کرتی ہے کا اجلاس نئی دلی میں ہوا جس میں رافیل طیاروں کی قیمت طے کرنے والی کمیٹی نے کونسل کو بریفنگ دی ۔