ڈیویڈ ڈہیا کو سائن کرنے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے سائن کرنے کی ہر ممکن کوشش کی، ریال میڈرڈ

بدھ 2 ستمبر 2015 13:23

ڈیویڈ ڈہیا کو سائن کرنے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے سائن کرنے کی ہر ..

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء)برطانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ کا کہنا ہے کہ اس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کلب کے گول گیپر ڈیویڈ ڈہیا کو سائن کرنے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے سائن کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ریال میڈرڈ کے مطابق اس نے 29 سالہ ڈیوڈ کو دو کروڑ 90 لاکھ پاوٴنڈ کے عوض سائن کرنا تھا جبکہ کیلور نیواس نے مانچسٹر یونائٹڈ کلب میں جانا تھا، تاہم مانچسٹر یونائٹڈ نے اس کا جواب دینے میں آٹھ گھنٹے لگا دیے۔

(جاری ہے)

ریال میڈرڈ نے اس بارے میں ایک بیان میں اس معاہدے کی تفصیل جاری کی ہے۔دوسری جانب مانچسٹر یونائٹڈ کا موقف ہے کہ اس نے ڈہیا کو سائن کرنے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے تمام دستاویزات فراہم کر دی تھیں۔واضح رہے کہ ڈہیا کا مانچسٹر یونائٹڈ سے معاہدہ اگلے سال ختم ہو جائے گا اور وہ اس سال کوئی میچ نہیں کھیلے۔ جبکہ 28 سالہ کیلور نیواس مانچسٹر یونائٹڈ کی جانب سے انکا کسیاس کو پورٹو کلب میں کھیلنے کی اجازت دیے جانے کے بعد اس کے اہم کھلاڑی ہیں۔