ہاکی کے بعد باکسنگ میں بھی پاکستان کا اولمپکس سے باہر ہونے کا خدشہ

بدھ 2 ستمبر 2015 13:26

ہاکی کے بعد باکسنگ میں بھی پاکستان کا اولمپکس سے باہر ہونے کا خدشہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) ایشین باکسنگ چیمپئن شپ پاکستان کی پوری باکسنگ ٹیم کو ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے بعد ہاکی کی طرح باکسنگ میں بھی پاکستان کا اولمپکس سے باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے تاہم ذمہ داری لینے کو کوئی بھی تیا رنہیں۔تفصیلات کے مطابق ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کا آٹھواں باکسر بھی شکست کھا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کو ریو اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کے لیے آئندہ سال مارچ میں باکسنگ کوالیفائنگ کا فائنل راونڈ کھیلنا ہو گا۔پاکستان کی آٹھ رکنی باکسنگ ٹیم نے کوریا میں تربیت کے بعد ایشین باکسنگ چیمپین شپ میں حصہ لیا تھا تاہم پاکستان کے تمام باکسرز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایشین باکسنگ چیمپین شپ میں شرکت سے پہلے پاکستان سپورٹس بورڈ اور فیڈریشن کے عہدیداروں کے درمیان دورے میں شامل افراد کے معاملے پر سرد جنگ رہی۔البتہ صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن دودا بھٹو کا کہنا ہے کہ آئی پی سی سیکرٹری کے ایک قریبی عزیز کو وفد میں شامل کیا گیا تو دورے کے لیے فنڈز جاری ہوئے تھے۔