یو ایس اوپن : اینڈی مرے، راجرر فیڈرر ، سٹین وارنکا دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے

بدھ 2 ستمبر 2015 13:27

یو ایس اوپن : اینڈی مرے، راجرر فیڈرر ، سٹین وارنکا دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ ..

نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2ستمبر ۔2015ء ) ٹینس سیزن کے آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن میں اینڈی مرے، راجر فیڈرر اور سٹین وارنکا نے پہلے راونڈ کے میچز جیت لئے۔ نیویارک کے ہارڈ کورٹس پر جاری میگا ایونٹ میں برطانیہ کے تھرڈ سیڈ اینڈی مرے نے آسٹریلیا کے نِک کرگیاس کو شکست دی ۔ وہ 5-7، 3-6، 6-4 اور 1-6 سے دوسرے مرحلے میں پہنچے۔

(جاری ہے)

سوئٹزرلینڈ کے عالمی نمبر دو اور سیکنڈ سیڈ راجر فیڈرر نے ارجنٹائن کے لیونارڈو مائر کو ہرایا، ان کی فتح کا سکور 1-6 ، 2-6 اور 2-6 رہا ۔

سوئٹزرلینڈ کے اسٹینسلاس وارنکا نے سپین کے البرٹو راموس کو ٹھکانے لگایا۔ انہوں نے 5-7، 4-6 اور 6-7 سے اگلے مرحلے میں قدم رکھا ۔ خواتین میں رومانیہ کے سمونا ہالیپ نے بھی دوسرے مرحلے میں جگہ بنائی ۔ تھرڈ سیڈ سمونا نیوزی لینڈ کی مرینا ایراکووچ کے زخمی ہو کر میچ سے دستبردار ہونے پر اگلے مرحلے میں پہنچیں ۔