Live Updates

اسلام آباد : چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان کی چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان سے ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 ستمبر 2015 13:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 ستمبر 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان سے ملاقات کی، ذرائع کے مطابق ملاقات میں عمران خان نے سردار رضا خان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا. عمران خان نے مطالبہ کیا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر عمل کیا جائے اور الیکشن میں بے ضابطگیوں کے ذمہ داران کے خلاف بھی کارروائی کی جائے.

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم دھاندلی کے خلاف ہیں اور شفاف الیکشن کا انعقاد چاہتے ہیں . این اے 122 اور 154 میں بھی شفاف الیکشن کے متحمل ہیں. جس پر چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان کو یقین دہانی کروائی کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر پہلے ہی عمل کیا جا رہا ہے جبکہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی بھی کی جا رہی ہے. ذرائع کے مطابق عمران خان کچھ دیر میں ہی میڈیا سے بات کر کے ملاقات سے متعلق مزید آگاہ کریں گے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات