صدر ممنون حسین کا عبد الحفیظ پیر زادہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 2 ستمبر 2015 13:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے معروف قانون دان عبد الحفیظ پیر زادہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور لواحقین کیلئے صبروجمیل کی دعا کی،بدھ کے روز ترجمان ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ممنون حسین نے معروف قانون عبد الحفیظ کے انتقال پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبروجمیل کی دعا کی ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب قائم مقام صدر میاں رضا ربانی نے مرحوم عبد الحفیظ پیر زادہ کی بیوہ اور صاحبزادے کو فون کیا ہے اورعبد الحفیظ پیر زادہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔میاں رضا ربانی نے کہا کہ ملکی آئین سازی میں عبد الحفیظ پیر زادہ کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :